تلاشِ منزل
میں محبت کرنا چاہ رہا ہوں، مگر کر نہیں پا رہا۔ اور محبت بھی ان سے کرنا چاہتاہوں جو مجھ سے محبت بھی کرتے ہیں، آج سے نہیں بلکہ اس وقت سے میرے ساتھ محبت کر رہے ہیں جبکہ مجھے کوئی جانتا تک نہ تھا۔ اور اِس وقت بھی وہ مجھ سے محبت کر تے ہیں جب کوئی بھی م جھ سے محبت نہیں کرتا، بلکہ کرنا ہی نہیں چاہتا، حتی کہ وہ اس وقت بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں جب خود میں بھی اپنے آپ سے محبت نہیں کرتا۔ میں پھر بھی چاہنے کے با وجود اس سے محبت نہ کر سکا، آخر کیوں…؟ …کیا اس لیے کہ ان سے محبت کرنے میں کوئی نقصان ہے؟ … یا اس لیے کہ وہ میرے ساتھ کسی اپنی غرض کی وجہ سے محبت کرتے ہیں؟ … یا اس لیے کہ وہ مجھ سے اتنے دور ہیں کہ مجھے دیکھ نہیں سکتے؟ … یا میری آواز کو سن نہیں سکتے؟ … یا اس لیے کہ ان سے محبت کرنا کوئی مشکل کام ہے؟ … یا اس لیے کہ ان میں غصہ زیادہ ہے؟ جس کی وجہ سے میں ان سے محبت نہیں کر پارہا…؟؟؟ ٭…نہیں ان میں سے کوئی بات بھی نہیں ہے، کیونکہ اس محبت میں نقصان کا تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے، بلکہ ان سے محبت نہ کرنے میں نقصان ہے۔ ٭… اور وہ مجھ سے جو محبت کرتےہیں وہ بھی میرے ہی فائدے...